i پاکستان

آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس، احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،8 دسمبر کو سنایا جائے گاتازترین

December 02, 2023

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب لاہور نے احدچیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ نیب کی جانب سے وارث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو 8 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی