وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج مرتب کرنے میں تاخیر کا جائزہ لیا گیا ہے، انتخابی نتائج میں تاخیر رابطے میں مسائل کے باعث ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق عوام اور میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے، نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کی وجہ رابطہ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے، رابطے کی کمی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائی گئی جو احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا، صورتحال اب تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی