i پاکستان

عمران خان اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت (آج) ہو گیتازترین

January 05, 2024

حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، ایپلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید (آج) ہفتہ کو اپیل پر سماعت کریں گے۔ ادھر حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر بھی سماعت (آج)ہفتہ کو ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی