ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نیضمانت کی درخواستوں میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 4 اپیل کو پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عدالت میں پیشی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا کہ 4 اپریل کو عمران خان اور بشری بی بی کو پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ 12 مارچ کو اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت میں عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ویڈیو لنک سسٹم ٹھیک کروا کر بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کا حکم دے دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی