i پاکستان

عمران خان ضدی سیاستدان ، اسی لییجیل میں زندگی گزار رہے ہیں، شہلہ رضاتازترین

March 04, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی اسمبلی شہلہ رضا نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدر منتخب ہوں گے ،حکمران اتحاد کا ایجنڈا ہے کہ قومی مفاہمت کو فروغ دیا جائے، اتحادی جماعت کے پاس اکثریت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے گا، قوم کو غلام نے بلائیں گے بلکہ انہیں بحران سے نکالیں گے، تاریخ انصاف نفرت اور تعصب کی سیاست کو فروخت دے رہی ہے، ہارنے والوں کو عدالت سے رجوع کرنا چاہیے، پارلیمان کو مچھلی منڈی نہ بنایا جائے ،حکومتی ممبران صبر کے ساتھ چل رہے ہیں، عمران خان ضدی سیاستدان ہیں اور جیل میں زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ ہاوس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ ملک شدید بحران کا شکار ہے پاکستان کو اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے کے لیے صرف صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کا واحد حل یہ ہے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ تاریک انصاف نے اگر مذاکرات کے بجائے ہٹ دھرمی اور تشدد کا راستہ اختیار کیا تو بدترین نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک کو قومی حکومت کے تحت چلانا ہوگا پاکستان تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کے جا رہی ہے اصف زرداری نے ثابت کر دیا ہے کہ ایک زرداری سب پہ باری ہے تاریخ انصاف پانچ سال انتظار کرے حکمران اتحاد کے پاس واضح اکثریت ہے اور ہم مل کر پانچ سال پورے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی