پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رف حسن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چرایا گیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں روف حسن نے کہا کہ پاکستان کو مزید عدم استحکام کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی زیرِقیادت مخلوط حکومت کے ممکنہ قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں بنانے کے لیے عوام کے مسترد شدہ مجرموں کے ایک گروپ کو ساتھ ملانے کا فیصلہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کے حوالے سے ایک محدود نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ صورتحال جمہوری قدروں اور اصولوں کے بالکل خلاف ہے جو قومی مفادات اور عوام کی فلاح و بہبود سے لاتعلقی کی عکاسی کرتی ہے۔ روف حسن نے مزید کہا کہ پس پردہ قوتوں کو اب رک جانا چاہیے اور اختیارات ان لوگوں کو منتقل کردینے چاہئیں جنہیں عوام نے اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی