i پاکستان

عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 2 جنوری تک ملتویتازترین

December 19, 2023

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 جنوری کردی ملتوی کردی گئی۔ اسلام آبادڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،بیرسٹر سلمان صفدر کیمعاون وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نیدوران سماعت عدالت میں پیش ہوکر کہا سلمان صفدرلاہور میں مصروف ہیں،پیش نہیں ہوسکے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ خیال رہے کہ عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا،بعدازاں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی