i پاکستان

عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست پر سماعت(آج) ہو گیتازترین

July 03, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے، عمران خان کی جانب سے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے اور اس کے بعد کیس (آج) جمعرات کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل سے دریافت کیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے میجر اور کرنل کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے ؟ وکیل نے بتایا کہ ہم نے میجر یا کرنل کو فریق نہیں بنایا بلکہ وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے، سابقہ جو عدالتی احکامات تھے وہ بھی ساتھ منسلک ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس(آج) جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی