i پاکستان

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیاتازترین

November 02, 2023

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔ جسٹس ارباب طاہر کا کہنا ہے کہ پہلی سماعت پر جسٹس میاں گل حسن کی دی گئی آبزرویشنزسے متفق ہوں، میرے علاوہ کسی اور جج پر مشتمل2رکنی بینچ میں اپیل مقرر کی جائے۔ دوسری جانب جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کیلیے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی