i پاکستان

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست، وکیل الیکشن کمیشن کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلتتازترین

January 29, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ کی زیرِسربراہی 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل عمران عارف رانجھا نے قانونی دستاویزات پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عمران عارف رانجھا نے کہا کہ ہم مزید کچھ قانونی دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں، مہلت دی جائے۔ دریں اثنا ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی