i پاکستان

عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست، فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلبتازترین

March 04, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی تحریک انصاف عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے وکیل شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔ شیر افضل مروت نے دلائل دیے کہ عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی انہیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی