i پاکستان

عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسد قیصرتازترین

February 16, 2026

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پارلیمنٹ ہائو س دھرنے سے اپنے پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا دھرنا بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے ہے، عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چار دن سے ادھر پارلیمنٹ ہائو س میں ہیں، 30 سال تحریکِ انصاف میں بہت بڑی جدوجہد کی ہے، ہم ایک مقصد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا جو تعلق اور رشتہ ہے وہ بھی ایک مقصد کیلئے ہے۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو مشاورت کیلئے بلایا، مشاورت سے یہ فیصلہ ہوا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی