i پاکستان

عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے،علیمہ خانتازترین

January 31, 2024

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا ہمارے وکلا نے کہا تھا بارکونسلز اور ایسوسی ایشنز ہماریساتھ کھڑی ہوں گی، وکلا نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلاسکیں گے یا نہیں، ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے، کوئی کیوں نہیں بول رہا، سب اپنی اپنی الیکشن کمپین کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی