i پاکستان

عمران خان نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتویتازترین

January 12, 2024

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر کارروائی کے لیے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث بانی پی ٹی آئی کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن ہیں۔ کیس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی