بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں تمام 25 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل لی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی رات گئے تک طویل سماعت کی۔ سماعت کے دوران تمام 25 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سوالنامہ دے دیاگیا، سوالنامے میں 36 سوالوں کے جواب مانگے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 23 جنوری کو خصوصی عدالت میں زیر سماعت سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 25 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی