i پاکستان

آمریت اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ تہذیب اور انسانیت کا دشمن ہے، بلاول بھٹوتازترین

October 18, 2023

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ آمریت اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ تہذیب اور انسانیت کا دشمن ہے۔ یوم شہدا کار ساز پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہداِ کار ساز نے جانیں قربان کر کے تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش داستان رقم کی، خونریز سانحے کا غم و غصہ آج بھی قوم کے ذہنوں میں کل کی طرح تازہ ہے، پارٹی شہدا کے خاندانوں سے بھی یکجہتی کا اظہار اور سلام پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آمریت اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ تہذیب اور انسانیت کا دشمن ہے، پاکستانی قوم جمہوریت کی خاطر ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اورجیتنے کا عزم رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی