i پاکستان

عمرکوٹ ، خستہ حال دیوار گرنے سے تین کمسن بچیاں جاں بحقتازترین

June 30, 2026

عمرکوٹ کے گائو ں گموری میں خستہ حال دیوار گرنے کے نتیجے میں تین کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق بچیاں مدرسے جا رہی تھیں کہ راستے میں اچانک خستہ حال دیوار ان پر آ گری، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں، جاں بحق ہونے والی بچیاں آپس میں قریبی رشتہ دار تھیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ صغری، 3 سالہ رائبہ اور 3 سالہ کنزہ شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی