اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون کے ساتھ آن لائن فراڈ کے کیس میں 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستانی خاتون کے ساتھ آن لائن فراڈ کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چینی شہریوں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے چینی شہریوں کیخلاف ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی