کراچی میں آنکولوجی کے شعبے میں ایک اہم اور کامیاب سائنسی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے معروف آنکولوجسٹس نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں HER2 پازیٹو بریسٹ کینسر کے حوالے سے اہم کیس اسٹڈیز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔اس سیشن کی نظامت ڈاکٹر عظمی تاج ولی محمد نے کی، جبکہ ماہر پینل میں ڈاکٹر نائلہ زاہد اور ڈاکٹر نجیب نعمت اللہ شامل تھے۔ ماہرین نے جدید تحقیق، علاج کے موثر طریقوں اور مریضوں کے بہتر نتائج کے حوالے سے قیمتی آرا کا تبادلہ کیا۔یہ پروگرام کائزن فارماسیوٹیکلز کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد کینسر کے علاج میں جدید اور کم لاگت حل متعارف کروانا ہے۔
اس موقع پر کمپنی نے چھ اہم اور لاگت کے لحاظ سے مثر ادویات کا باضابطہ آغاز بھی کیا، جن میں شامل ہیں:- Tucatinib- Palbociclib- Osimertinib- Olaparib- Lenvatinib- Cabozantinib۔تقریب کے دوران مقررین نے ان ادویات کی افادیت، دستیابی اور مریضوں کے لیے ان کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔کائزن فارماسیوٹیکلز کی نمائندہ بینا طارق نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی کا وژن پاکستان میں کینسر کے مریضوں کو معیاری اور قابلِ استطاعت علاج فراہم کرنا ہے، اور اس طرح کے سائنسی پروگرامز اسی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ پروگرام علمی و پیشہ ورانہ اعتبار سے نہایت کامیاب رہا اور شرکا نے اسے ایک مثبت اور معلوماتی پیش رفت قرار دیا۔





کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی