مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے مریم نواز کی قیادت میں کام کریں گے، جن لوگوں نے 9مئی کا واقعہ کیا وہ سیاسی قیدی نہیں، مال غنیمت سمیٹنے، کور کمانڈر ہاؤس جلانے والوں کو معاف کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ پنجاب کی تاریخ کا اہم دن ہے، عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، مہنگائی کم اور روزگار فراہم کرنا ہمارا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، جن لوگوں نے 9مئی کا واقعہ کیا وہ سیاسی قیدی نہیں، مال غنیمت سمیٹنے، کور کمانڈر ہاؤس جلانے والوں کو معاف کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اسمبلی میں اقدار کی پامالی نہیں کی، ہمیں اپنا تحفظ اور جواب دینا اچھے طریقے سے آتا ہے، وزیر اعلی کی تضحیک کی جائے گی تو جواب دیں گے، مریم نواز کی قیادت میں بچیوں پر تیزاب گردی کے واقعات ختم کریں گے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز روایتی وزیراعلی نہیں ہوں گی، ان کی سوچ مختلف ہے، آپ کو کام ہوتا نظر آئے گا، مریم نواز عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائیں گی، ہم نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی