i پاکستان

عوام نے فلک شگاف الفاظ میں فیصلہ سنا دیا، مینڈیٹ میں پیرا پھیری سے افراتفری پھیلے گی،شاہد خاقان عباسیتازترین

February 09, 2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ افراتفری کا باعث بنے گا ۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے غیر فعال رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے فلک شگاف الفاظ میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، عوام کے مینڈیٹ میں پیرا پھیری کرنے کی کسی بھی کوشش سے افراتفری پھیلے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کی گرما گرمی ختم ہوچکی، اب قائدین کو پارٹی کی سیاست سے آگے بڑھ کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا نواز شریف، آصف علی زرداری، فضل الرحمان اور عمران خان مل کر کام کریں، انہیں ادراک ہونا چاہیے کہ تاریخ خود غرض سیاستدان پر مہربان نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی