امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، حکمران عالمی مارکیٹ کا نام لے کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھاری پٹرولیم لیوی عوام سے وصول کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں اور حکومت فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز اور لیوی وصول کر رہی ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی