i پاکستان

عوام پر مزید بجلیاں گرانے کی تیاری، نیپرا کو درخواست ارسالتازترین

January 16, 2024

مہنگی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔ واضح رہے کہ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی