i پاکستان

عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ،وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایتتازترین

April 07, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی کو پاسپورٹ اور امیگریشن میں اصلاحات کا ٹاسک دیدیا اور ہدایت کی ہے کہ پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام کو ملک بھر میں ڈیجیٹل کیا جائے اور عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے کے بعد تمام فیلڈ فارمیشنز اور پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی