اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عرب اسرائیل تنازعے کی جڑ مسئلہ فلسطین ہے،غیر قانونی آبادکاروں کا تشدد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا آبادکاری کے منصوبوں کی توسیع فوری طور پر روکی جائے،غزہ میں مکمل جنگ بندی اوربلا رکاوٹ انسانی امداد کو بحال کیا جائے،بغیرکسی الحاق،جبری بیدخلی یا زمین کی تقسیم کے غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے۔ عاصم افتخار نے کہافلسطینیوں پر تشدد کرنیوالے یہودی آباد کاروں کا احتساب کیا جائے،پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے،مشرق وسطی میں وسیع جنگ کے خطرات موجود ہیں،ہم تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں،مسائل کے پرمن حل کیلئے پاکستان دیگر شراکت داروں کے ساتھ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی