i پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہتازترین

October 04, 2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پربات کی۔ پیٹ رائڈر نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع نے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی جب کہ اس دوران علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی