i پاکستان

آرمی چیف کی ہدایت پر سینئرکمانڈرز کی شہید 8 کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتتازترین

April 26, 2024

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پرپاک فوج کے سینئرکمانڈرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہدا کی بے مثال قربانی کا اعتراف اور پاک فوج کی جانب سے بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری آزادی بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی