i پاکستان

آصف زرداری سب کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں، فیصل کنڈیتازترین

February 22, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نئی اتحادی حکومت کا اتحاد بہتر چلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سب کو ایک پیج پر لا سکتے ہیں ،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں ہمارا آپسی اشتراک بھی اتنا اچھا نہیں تھا لیکن یہ اتحاد بہتر چلے گا کیونکہ اتحادی جماعتیں کم ہیں، اس بار ہم نے مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مل کر باقاعدہ چیزیں طے کی ہیں،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بات تمام بڑی جماعتیں سنتی ہیں اور وہ سب کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں۔پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ (ن)کی حمایت کریں گے تاکہ ملک کو بحران سے نکال سکیں، پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کریگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی