i پاکستان

عطائیت کا بڑھتا رجحان ،پی ایم ڈی سی نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار دیدیتازترین

April 24, 2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے عطائیت کے بڑھتے رجحان پر وزارتِ صحت کو ایک خط لکھا ہے جس میں فارماسسٹ، سائیکالوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ عطائیت سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے، تشخیص اور علاج صرف مستند ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس کا اختیار ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس ہی ایلوپیتھک علاج کر سکتے ہیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دوا تجویز نہیں کر سکتے۔پی ایم ڈی سی نے اس طرح کی غیر مجاز پریکٹس کو انسانی جانوں کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو فوری طور پر ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی