i پاکستان

عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار لاہور سے گرفتار ، مبینہ اغوا کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئیتازترین

December 30, 2023

عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے،عمر ڈار پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب ہیں۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کو لاہور میں ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمر ڈار 9مئی مقدمات میں اشتعال انگیزی، ریاست مخالف نعرے بازی کے 5مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں،عمرڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا کہ انہیں الیکشن سے روکنے کیلئے عمر ڈار کو اغوا کیا گیا،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغوا کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے گئے جہاں 40 سے زائد افراد جن مین پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد اغوا کر کے لے گئے۔ عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی