i پاکستان

آزاد کشمیر ، دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق،مقامی انتظامیہ کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیلتازترین

July 04, 2025

آزاد کشمیر کے شدید بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے دو نوجوانوں سمیت تین بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک طالبہ پائوں پھسلنے کے باعث گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں شیخ بیلہ کے مقام پر 22 سالہ شہزاد منظور نہاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔ اسی وادی میں جاگراں نالے میں 10 سالہ حسن نامی بچہ پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔ڈڈیال میں افسوسناک واقعے میں دو معصوم بھائی بالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، جن کی لاشیں مقامی افراد نے نکال لیں۔ سہنسہ میں بھی ایک نوجوان کے ڈوب گیا۔ادھر وادی شاردہ میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ پاں پھسلنے کے باعث کھائی میں گر گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مقامی انتظامیہ نے تمام واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ایس ڈی ایم اے اور ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم گرما میں دریا اور نالوں میں نہانے سے گریز کریں، کیونکہ حالیہ بارشوں کے بعد پانی کے بہا میں شدت آئی ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی