i پاکستان

آزادکشمیر میں کافی لوگ سرنڈر کرچکے، جو دوچار نام نہاد لیڈر رہ گئے ان کیخلاف قانون راستہ اختیار کریگا،بیرسٹرعقیلتازترین

June 09, 2026

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے کافی لوگ سرنڈر کرچکے ہیں، دوچار نام نہاد لیڈرز کیخلاف قانون راستہ اختیار کریگا، 27 جولائی کو الیکشن کا اعلان ہوچکا پھر انتشار کیوں پھیلا رہے ہیں؟ ، احتجاج تو آٹے، روٹی، بجلی پر شروع ہوا تھا وہ 12 سیٹوں پر کدھر آ گیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا آزاد کشمیر کا معاملہ حقائق سامنے رکھ کر دیکھیں،38 میں سے 35 مطالبات پر عمل درآمد ہو چکا ہے ۔ سیاسی معاملات کیلئے قانون ساز اسمبلی موجود ہے۔ٹی ٹی پی نے ایکشن کمیٹی کے حق میں بیان دے دیا، 12 سیٹیں کشمیریوں کی ہی ہیں انہیں کیسے ختم کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی