آزادکشمیر پولیس کا امن و امان کو یقینی بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کی تعلیم کی فراہمی کے لئے اہم قدم۔ پولیس لائنز کوٹلی میں پولیس پبلک سکول(پی پی ایس)کے نام سے اعلی معیار کی جدید درسگاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں پولیس شہدا کے بچوں سمیت معاشرے کے غریب و نادار اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔سکول میں 20 مارچ سے داخلوں کا آغاز ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پولیس شہدا سمیت غریب و نادار اور یتیم بچوں کو معیاری تعلیم کی مفت فراہمی یقینی بنانے کے لئے پولیس لائنز میں پولیس پبلک سکول کے نام سے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید اور معیاری سکول قائم کیا گیا ہے جو اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار عملے کی زیر نگرانی چلے گا۔سکول میں 20 مارچ سے داخلے شروع ہونگے ۔سکول میں پولیس شہدا کے بچوں ، معاشرے کے غریب و نادرا اور یتیم بچوں کو مفت، حاضر سروس پولیس افسران و ملازمین کے بچوں کو نصف فیس، ریٹاہرڈ افسران کے بچوں سے 70 فیصد فیس جبکہ دیگر پبلک کے بچوں سے مارکیٹ میں دیگر سکولوں کے مقابلے میں30/40 فیصد کم فیس وصول کی جائے گی۔.پلے گروپ، نرسری اور پریپ کلاسز تک کے بچوں کے سکول بیگ نہیں ھونگے۔۔بچوں کو جدید طریقہ تعلیم کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔۔اگلے مرحلے میں پک اینڈ ڈراپ سروس بھی دی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق سکول کے قیام کا مقصد کوئی کاروبار کرنا نہیں ھے۔۔ بلکہ غریب ، یتیم اور ملازمین کے بچوں کو بھی معاشرے کیدیگر بچوں کی طرح تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔پولیس پبلک سکول انشااللہ کوٹلی کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ثابت ھو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی