i پاکستان

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس8مئی کو طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکانتازترین

April 28, 2026

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کی تمام شرائط پہلے ہی پوری کرچکا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری متوقع ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے، حکومت لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے، آئی ایم ایف نے حکومت پر سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا ہے ذرائع کے مطابق مشرق وسطی کشیدگی کی وجہ سے معاشی خطرات برقرار ہیں، حکومت کی آئی ایم ایف کو مالی نظم و ضبط جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی