i پاکستان

ائیر لائنز کے انتظامی معاملات اور مسائل بھی پروازوں کی تاخیر کی وجہ بن گئے،8 پروازیں منسوختازترین

February 02, 2024

مختلف ائیر لائنز کے انتظامی معاملات اور مسائل کی بنا پر جمعہ کو 8 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ 20 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سے کراچی کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، نجی ائیر لائن کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں، دبئی اسلام آباد کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، ایک دوسری نجی ائیر لائن کی لاہور کراچی کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی