i پاکستان

آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقررتازترین

June 02, 2026

آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران 20 لاکھ ملازمتیں پیداکرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران 18 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے۔سرکاری دستاویزکے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے میں11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں4 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ روزگارپیدا کرنے کا بڑھتا ہوا رحجان وسیع البنیاد، جامع اور روزگار پرمبنی معاشی نموکو سہارا دے گا- وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام لیبر مارکیٹ میں شرکت، کاروبار، تکنیکی مہارتوں اور ملازمتوں کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے نظام کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی