i پاکستان

آئندہ مالی سال برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنے کاامکانتازترین

June 01, 2026

پاکستان کی برآمدات یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات، تجارتی خسارے اوردرآمدات میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات بڑھ کر ریکارڈ 35 ارب63 کروڑڈالرپر پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق 20 جون کو ختم کو ہونے والے رواں مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی برآمدات31 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جو آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران بڑھ کر 35 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر پہنچ جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی