i پاکستان

آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکانتازترین

August 10, 2026

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، جہلم اور گردونواح میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔علاوہ ازیں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی