i پاکستان

افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانیتازترین

September 22, 2023

افغان عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی،پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت آگئی، آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی، ملا امیر متقی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی