i پاکستان

افغان مہاجرین کو ملک واپس بھجوانے کی درخواست کی سماعت 12 دسمبر تک ملتویتازترین

December 01, 2023

سندھ ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سماجی کارکن ہیں یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئیکہ آئین میں پاکستانی شہریوں کے حقوق کی بات ہے افغان شہریوں کی نہیں ،جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئیکہ اس معاملے میں پولیس کے پاس جائیں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست سماجی کارکن شیما کرمانی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی