i پاکستان

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، ٹی ٹی پی کے 3دہشتگرد ہلاکتازترین

September 30, 2023

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں آ رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا، حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی