i پاکستان

اگلا معرکہ حق معرکہ کشمیر ہوگا ،گورنر سندھتازترین

May 30, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگلا معرکہ حق معرکہ کشمیر ہوگا،پاکستان عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا، ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، اگر کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نکال دیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ سپہ سالار نے 10 مئی کو ملک کی سمت کا تعین کیا۔ دشمن نے میلی آنکھ اٹھائی تو پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، مودی کو کہا تھا ہم امن پسند لوگ ہیں، جنگ نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا، ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔کہ ہم پاکستانی غیرت مند قوم ہیں، کراچی والے اپنے خون کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم اس لیے پیچھے ہیں ہم نے قرآن مجید پر عمل نہیں کیا، آج کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھرمیں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اگلا معرکہ حق کشمیر پرہوگا، کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ۔گورنر سندھ نے کہا کامران ٹیسوری نے کہا کہ دعوے تو کوئی اور کرتا تھا کہ گورنر ہائوس میں یونیورسٹی بنائیں گے، آج 50 ہزار بچے گورنر ہائوس میں آئی ٹی کورس کررہے ہیں، آئی ٹی کورس کے لیے حکومت سیایک روپیہ نہیں لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی