i پاکستان

احکامات نہ ماننے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جرمانہ کیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹتازترین

March 05, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر جرمانہ کیا جائیگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست 26 فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں، اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25 ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائے گا، بعد ازاں عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی