i پاکستان

احتجاج، توڑ پھوڑکیس ،بانی پی ٹی آئی، اسدعمر، فیصل جاوید بریتازترین

February 28, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9مئی 2023کو احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر کو بری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت درخواستیں منظور کرنے کافیصلہ جاری کردیا، دوران سماعت وکلا آمنہ علی،سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت پیش ہوئے،فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے249اے کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمہ میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی،اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں جبکہ علی نواز اعوان، فیصل جاوید،عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔فیصلے کے مطابق ملزمان اسدعمر،علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان پر 26مئی2022کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی