i پاکستان

اڈیالہ جیل کسی اور کے اختیار میں ہے، سردار لطیف کھوسہتازترین

June 27, 2025

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کسی اور کے اختیار میں ہے، یہ لوگ فل بینچ کا فیصلہ بھی نہیں مانتے اس لیے بانی پی ٹی آئی سے ملنے بھی نہیں دیتے۔ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، خان اب صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بستا ہے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نہ تو ذوالفقار علی بھٹو، نہ بے نظیر بھٹو اور نہ ہی نواز شریف کو کبھی مائنس کیا جا سکا، اسی طرح عمران خان کو بھی مائنس کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ یا پیش رفت ممکن نہیں، سپلیمنٹری بجٹ بھی انہی کی منظوری سے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میں خود امین گنڈا پور کے ساتھ سپریم کورٹ گیا ہوں، عدالتوں کے پاس اتنا اختیار نہیں جتنا ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہم نے قانون پر مکمل عمل کیا، اب صرف جیل توڑنے کی کسر باقی رہ گئی ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کسی اور کے اختیار میں ہے اور فل بینچ کے فیصلے کو بھی ماننے سے انکار کیا جا رہا ہے، اسی وجہ سے پارٹی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی