i پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے تحفظ کیلئے انصاف لائرز فورم کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

March 18, 2024

انصاف لائرز فورم نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو اڈیالہ جیل میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ انصاف لائرز فورم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو جیل میں شدید خطرات ہیں، پولیس نے جیل کے اطراف سے ملزمان کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔ انصاف لائرز فورم کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سے متعلق ہی عمران خان کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور پارٹی رہنماوں کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی