i پاکستان

ایاز صادق اور عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیےتازترین

February 29, 2024

قومی اسمبلی میں اگلا مرحلہ نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا ہے،قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن و اتحادیوں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور اتحادیوں کی طرف سے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت جمعرات دن 12بجے تک مقرر تھا جس سے قبل یہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے۔سیکریٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے۔مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے سردار ایاز صادق جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ نامزد امیدوار ہیں جنہوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔نئے اسپیکر کا انتخاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کرائیں گے جبکہ نئے اسپیکر اپنے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خفیہ ووٹنگ سے (آج) بروز جمعہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی