i پاکستان

ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش، شاہراہیں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شہریوں کو مشکلات کا سامناتازترین

August 11, 2026

ایبٹ آباد شہر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائو ں کے ساتھ شدید بارش سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا، ندی نالوں میں طغیانی آگئی،شاہراہیں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔تفصیل کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شاہراہِ ریشم، مری روڈ اور پی ایم اے روڈ پر پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔نچلے علاقوں اور ذیلی سڑکوں میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے ایبٹ آباد اور گردونواح میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔دوسری جانب ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرناک شاہراہوں سے دور رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی