i پاکستان

ایبٹ آباد،ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کی نرسری سے 17 دن کا بچہ لاپتہ ہوگیاتازترین

June 23, 2026

ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کی نرسری سے 17 دن کا نوزائیدہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد متاثرہ خاندان شدید تشویش اور صدمے کا شکار ہے۔بچے کے والد سراج خان کے مطابق یہ واقعہ صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان پیش آیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص اور غیر تسلی بخش انتظامات اس سنگین واقعے کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔متاثرہ خاندان نے اسپتال انتظامیہ اور اعلی حکام سے بچے کی فوری بازیابی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر عامر اسرار نے اسپتال میں سیکیورٹی کی خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں سیکیورٹی کیلئے مخصوص اور تربیت یافتہ عملے کی شدید کمی ہے، اور فی الحال وارڈ بوائے ہی سیکیورٹی کے معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر عامر کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے فورا بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی اور پولیس ٹیمیں معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کر رہی ہیں تاکہ بچے کا جلد از جلد سراغ لگایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی