i پاکستان

ایئر ایمبولینس منصوبہ مریم نواز کا منصوبہ نہیں، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا، راجہ بشارتتازترین

February 27, 2024

سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس منصوبہ مریم نواز کا منصوبہ نہیں، پنجاب میں ایئر ایمبولینس منصوبہ پرویز الہی کا تھا۔ایک بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ منصوبے پر کام 2003 میں شروع کیا گیا تھا، میو اسپتال لاہور میں ایمبولینس ہیلی ٹاور تعمیر کیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا گیا تھا،راجہ بشارت نے کہا کہ ایک دوست ملک سے ایئر ایمبولینس لینے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی